قرضوں کے ساتھ ملک ترقی نہیں کرسکتا : شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قرضوں کے ساتھ پاکستان ترقی نہیں کرے گا،دعا کریں کہ صنعتوں کی چمنیوں سے دھواں نکلےاور ملک ترقی کرے،ہمارے کسان فصلوں کی پیداوار بڑھائیں،تاکہ ملک ترقی کرے۔
ڈیرہ غازی خان میں مسلم لیگ ن کے جلسے سےخطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈی جی خان میں کینسر اسپتال بنانےکا اعلان کردیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ پنجاب میں نوازشریف کے دور میں ترقی ہوئی، آج آپ کی خدمت میں مریم نواز حاضر ہیں،جنوبی پنجاب کا کوٹا نواز شریف اور میں نے زیادہ رکھا،یہ آپ پر کوئی احسان نہیں بلکہ یہ آپ کا حق تھا،مریم نواز بھی یہاں اسپتالوں کا جال بچھارہی ہیں۔
شہباز شریف نے راجن پور میں یونیورسٹی بنانےکا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ تمام عمر آپ کی خدمت کرتے رہیں گے تو احسان نہیں چکا سکیں گے۔
ان کاکہنا تھاکہ جب اقتدار سنبھالا تو مہنگائی 40 فیصد پر تھی، نواز شریف نے سیاست قربان کرنے کافیصلہ کیا، پاکستان کو بچایا،آج مہنگائی 2.4 فیصد پر آگئی ہے،بینکوں کی شرح سود 22 فیصد سے 12 فیصد پر آگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب ترقی و خوش حالی کا دور شروع ہوگا،باوقار روزگار ملےگا، صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ملک کی ترقی کےلیے محنت کر رہے ہیں، پاکستان قرضوں کےساتھ ترقی نہیں کرےگا،دعا کریں قرضے ختم ہوجائیں۔
پی ٹی آئی نے معاہدے کے تحت عمران خان کو پابندسلاسل رکھاہے،فیصل واوڈا
ان کاکہنا تھاکہ ایک سیاستدان کہتا تھا شہباز شریف پیسے مانگنےجاتا تھا،کیا آپ بانٹنےجاتے تھے؟ ملک کی معیشت مستحکم ہوگئی ہے،لیکن ہمیں خوش حالی لانی ہے،نوجوانوں کو روزگار دلانا ہے،بجلی کے بل مزید کم کریں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا دشمن گھس بیٹھیے گھات لگائے بیٹھے ہیں، دشمن کے کہنے پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی ہو رہی ہے، دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے قربانی دی جا رہی ہے، جب تک دہشتگردی کا خاتمہ نہیں ہوتا ملک کی ترقی نہیں ہو سکتی،اسلام آباد میں دھاوے بولےجاتے ہیں تو ترقی نہیں ہو سکتی، امن قائم ہوئے بغیر یہ سب نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہاکہ جب تک جان میں جان ہے خوب محنت کرکے پاکستان کو عظیم بنائیں گے،ترقی پاکستان کا مقدر بن چکی ہے اگر بھارت کو پیچھےنہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں۔
وزیراعظم کاکہنا تھا نواز شریف کا وژن صرف پاکستان کی ترقی ہے،پاکستان کی معیشت اب بہتری کی جانب گامزن ہے،صحت، تعلیم،انڈسٹری کی ترقی کےلیے خادم اعلیٰ کی حیثیت سے کام کیا۔
