ٹرمپ کے جیتنے پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی

امریکی صدارتی الیکشن میں ریپبلکن امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت نمایاں کمی واقع ہوگئی۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک فیصد سےزیادہ کمی ہوگئی جبکہ ڈالرکی قدر میں اضافہ ہوگیا۔برینٹ خام تیل کی قیمت1.32فیصد کے لحاظ سے ایک ڈالر کم ہوکر74.53 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ تیل کی قیمت1.29 فیصد کی شرح سے1.11 ڈالر کم ہوکر71.06 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

امریکی ڈالر ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخاب جیت لیا ہے اورامریکی خام تیل کے ذخائر توقع سےزیادہ بڑھے ہیں۔برینٹ خام تیل کی قیمت1.17 ڈالر یا 1.5 فیصد کی کمی سے 74.36 ڈالر فی بیرل رہی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 1.11ڈالریا 1.5 فیصد کی کمی سے 70.88 ڈالر فی بیرل رہی۔

نیپرا نےستمبر کےلیےبجلی ایک روپیہ28 پیسےسستی کردی

ماہرین کا کہنا ہےکہ ڈالر کی قدر میں اضافےکےبعد ٹرمپ حکومت ایسی پالیسیاں متعارف کراسکتی ہےجن سے چینی معیشت پردباؤ کو بڑھایا جائے گا جس کے نتیجے میں چین کی جانب سے تیل کی خریداری میں کمی ہوگی۔

واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی دوڑ جیت کرڈونلڈ ٹرمپ نےکامیابی حاصل کرلی ہے اور وہ ایک بارپھرامریکا کے صدر بن گئےہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ277 ووٹ لےکرصدر بننے میں کامیاب ہوئےجب کہ ان کی مدمقابل کملا ہیرس226 ووٹوں کےساتھ ان سے پیچھے رہیں۔

 سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی معرکہ سر کرنےکےبعد اپنے حامیوں سےخطاب میں کہا کہ یہ فتح تاریخی ہے۔میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سنہری دور کا آغاز ہونے والا ہے۔ ایک بار پھر امریکا کو عظیم، محفوظ، مضبوط اور خوشحال بنانے کا وقت آگیا ہے۔ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا میں جاری تنازعات کو ختم جاری اور کوئی نئی جنگ شروع نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام نے مجھے طاقتور مینڈیٹ دیا، ملک کے تمام معاملات ٹھیک کروں گا۔

Back to top button