پیارے مصطفی بھائی!بلوں میں ریلیف کیلئے سندھ حکومت سے بات کریں،مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایم کیو ایم رہنما مصطفی کمال کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیارے مصطفی بھائی!بلوں میں ریلیف کیلئے سندھ حکومت سے بات کریں۔
پیاری مریم بی بی، آپ کے قیمتی مشورے کا شکریہ:مصطفی کمال !
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہنا تھا کہ پنجاب میں بجلی بلوں پر ریلیف مفت میں نہیں ملا ۔اس ریلیف کے لیے پنجاب نے اپنے بجٹ سے 45 ارب ادا کیے ہیں۔مجھے خوشی ہو گی اگر آپ حکومت سندھ سے بات کریں اور وہ بھی اپنے عوام کو یہ ریلف فراہم کریں، شکریہ۔