عمران،فیض اور ثاقب نثار گٹھ جوڑ جلد سامنے آئے گا،ملک احمدخان
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کاکہناہے کہ عمران خان ،ثاقب نثار اور فیض حمید گٹھ جوڑ جلد سامنے آئے گا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے جیلانی پارک میں پودا لگا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے کے ڈیلی ویجز مزدوروں سے وعدہ کرتا ہوں کہ ان کا وکیل بن کر ان کا مقدمہ لڑوں گا اور رزق حلال کمانے والے مزدوروں کو ان کا حق ان کی دہلیز پر دلاؤں گا
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ ملک کی پرائیڈ پرائم ایجنسی کے سربراہ کا حراست میں لیا جانا اور کورٹ مارشل ہونا ایک غیر معمولی بات ہے، تحقیقات اور تفصیلی رپورٹ سامنے آئے گی تو فیض عمران اور ثاقب گٹھ جوڑ کے حقائق معلوم ہوں گے، نو مئی بغاوت تھی اور باغیوں کو ہر صورت سزا ملے گی۔
پاکستان میں منکی پاکس کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی،وزیراعظم
ملک محمد احمد خان کاکہنا تھا کہ جب سانحہ نو مئی ہوا تو اس وقت فیض حمید ایک کور کو ہیڈ کور ہے تھے حیران کن طور پر منظم انداز میں انتیس مقامات پر حملے گئے گئے اور تمام حملوں کے اثرات ایک جیسے تھے۔ فیض حمید سمیت کئی لوگ حراست میں ہیں جامع تحقیقات ہوں گی تو بانی پی ٹی آئی فیض اور ثاقب نثار گٹھ جوڑ سامنے آئے گا، عوام سب جانتے ہیں لیکن یہ ایک دوسرے سے اعلان لاتعلقی کررہے ہیں۔