کرکٹر احسان اللہ کے والد کی پی سی بی سے اپیل

کرکٹر احسان اللہ کی انجری پر والد نے چیئرمین پی سی بی سے علاج کیلئے اپیل کردی۔

تفصلات کے مطابق فاسٹ باؤلراحسان اللہ کے والد نے کہا کہ بیٹے کو سوات میں مناسب دیکھ بھال نہیں مل رہی ہے۔بحالی کے لیے یہ ضروری ہے کہ اسے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) منتقل کیا جائے، جہاں وہ اپنا کیریئر بچانے کے لیے ضروری علاج کروا سکے گا۔

مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کیلئے بھارتی ٹیم پہنچ گئی

 کرکٹر کے والد نے پی سی بی چیئرمین سے درخواست کی کہ احسان کو اپنا علاج مکمل کرنے اور دوبارہ کھیل شروع کرنے کے لیے لاہور کی اکیڈمی میں منتقل کیاجاناچاہیے۔زخمی ہونے کی وجہ سے انکا کیرئیر داؤ پر لگا ہوا ہے۔واضح رہے کہ احسان اللہ ایک سال سے زائد عرصے سے کہنی کی انجری سے نبرد آزما ہیں۔

Back to top button