مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کیلئے بھارتی ٹیم پہنچ گئی

پہلی مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے بھارتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔

بھارتی فائٹرز و آفیشلز واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے۔بھارتی مکسڈ مارشل آرٹس ٹیم کا استقبال پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن کے نمائندوں نے کیا۔بھارتی مکسڈ مارشل آرٹس ٹیم کو واہگہ بارڈر سے لاہور نجی ہوٹل سخت سکیورٹی حصار میں منتقل کردیا گیا۔بھارتی فائٹرز میں دو خواتین فائٹرز بھی شریک ہیں۔

ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے تیرہ رکنی بھارتی ٹیم پاکستان پہنچی۔مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلوں کا آغاز 18 اگست سے ہوگا۔بڑا مقابلہ بھارتی فائٹرز سریکانت شیکھر اور رضوان علی کے درمیان ہوگا۔

کرکٹر احسان اللہ کے والد کی پی سی بی سے اپیل

صدر پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن عمراحمدنے کہا کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان خوش آمدید کہتے ہیں۔بھارتی ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے اچھے مقابلوں کی امید ہے ۔

Back to top button