پنجاب کے 6ہسپتال منکی پاکس مریضوں کیلئے مختص

محکمہ صحت نے پنجاب  کے6ہسپتال منکی پاکس مریضوں کیلئے مختص کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں مریضوں کو قرنطینہ کرنے کیلئے انتظامات مکمل کئے جائیں گے۔لاہور جنرل ہسپتال کو منکی پاکس مریضوں کیلئے مخصوص کر دیا گیا۔مخصوص ہسپتالوں میں مریضوں کو قرنطینہ کرنے کی سہولت موجود ہو گی۔ائیرپورٹ سے آنے والے مریضوں کو جنرل ہسپتال لایا جائے گا۔

بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی الائیڈ ہسپتال فیصل آباد۔نشتر ہسپتال ملتان کو بھی منکی پاکس کیلئے مخصوص ہسپتالوں میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان میں منکی پاکس کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی،وزیراعظم

محکمہ صحت کی جانب سے تمام ہسپتالوں کو منکی پاکس کے حوالے سے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Back to top button