سرکاری سکولوں میں انگلش سپوکن کلاس شروع کرنے کا اصولی فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے سرکاری سکولوں میں انگلش سپوکن کلاس شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت کمشنر آفس ڈیرہ غازی میں ساڑھے چار گھنٹے طویل اجلاس ہوا ۔ڈیرہ غازی خان کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی خصوصی شرکت کی ۔
ڈیرہ غازی خان کے ارکان اسمبلی نےروٹی اورآٹا سستا کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو خراج تحسین کیا۔
ارکان اسمبلی نے فیلڈ ہسپتالوں اور کلینک آن وہیل پراجیکٹ کو سراہا۔اجلاس میں جیف منسٹر انیشیٹوز پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی جی خان میں روٹی ، آٹا اور سبزیوں کے نرخ دریافت کئے۔کمشنر، ڈی کمشنر کو سکولوں اور ہسپتالوں کے متواتر وزٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےعوامی رابطے بہتر بنانے کے لئے افسروں کو کھلی کچہریاں لگانے کا حکم دیدیا۔
مریم نواز نے کہا کہ نکاسی آب میں بہتری کے لئے پنجاب بھر میں واسا قائم کریں گے ۔دفاتر میں جو لوگ کام نہیں کرتے ، ان سے نجات حاصل کرلی جائے۔ڈورن کے ذریعے صفائی کے عمل کی ڈیجٹل نگرانی کی جائے۔ بس اڈے پر مسافروں کی سہولت کے پیش ضروری سہولیات فراہم کی جائیں ۔کسان کارڈ پراجیکٹ میں کاشتکاروں کی دلچسپی قابل قدر ہے۔شہروں میں مویشی رکھنے کی ممانعت ہے۔ جانور باہر منتقل کئے جائیں۔سڑکوں میں پڑے گڑھے فوری طور پر مرمت کئے جائیں۔شہروں میں ویران اور بنجر ایریاز پر شجرکاری کی جائے۔پولیس اور انتظامیہ کا اصل فیڈ بیک عوام کے ذریعے سامنے آتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کام کی زمہ داری کے احساس کی وجہ سے ننید نہیں اتی۔ پولیس افسران خود فون کرکے عوام سے مسائل کے حل کے بارے میں دریافت کریں۔کرائم سے نمٹنے کے لئے پوری تیاری ہونی چاہیے ۔یکساں ڈیزائن کی ریڑھیوں کو مقررہ مقام پر رہنے کا پابند بنا یا جائے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہسپتالوں سے ادویات کی چوری اور ڈاکٹروں کی غیر حاضری کی شکایات پر برہمی کیا۔
وزیراعظم کا پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار
مریم نواز نے کہا کہ ہسپتالوں سے میڈیسن چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔