سعودی عرب کاریکوڈک میں سرمایہ کاری کا فیصلہ
سعودی عرب نےپاکستان کےریکوڈک منصوبےمیں سرمایہ کاری کافیصلہ کرلیا۔
ماہرین کا کہناہےکہ کنیڈین بیرک گولڈ کاریکوڈک میں 50فیصد حصہ ہے، ریکوڈک میں وفاقی حکومت اوربلوچستان حکومت کابالترتیب25،25فیصد حصہ ہے۔
ماہرین کابتاناہے کہ سعودی سرمایہ کاری سےکروڑوں ڈالرسرمایہ کاری کاامکان ہے۔
خیال رہےکہ سعودی عرب کا130رکنی وفد گزشتہ روزوزیرسرمایہ کاری انجینئر خالد بن العزیزالفالح کی سربراہی میں پاکستان پہنچا تھا۔
آج پاک سعودی عرب بزنس فورم کی تقریب سےخطاب کرتےہوئےسعودی وزیر برائےسرمایہ کاری کاکہنا تھا پاکستان اور سعودی عرب کےدرمیان27مختلف معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔
واضح رہے کہ سعودی وزیر سرمایہ کاری خالدبن عبدالعزیز الفالح نےکہا ہےکہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانےکےلیے پرعزم ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کےدرمیان لازوال تعلقات ہیں اور ہمیں پاکستان کومعاشی طورپر مستحکم کرناہے۔
اسلام آباد میں پاکستان سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتےہوئے سعودی وزیر سرمایہ کاری کا کہناتھا کہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کےخطوں میں ترقی کے وسیع امکانات ہیں،علاقائی خوش حالی کے ہدف کےحصول کےلیےمل کرکام کرنا چاہیے۔انہوں نےکہا کہ پاکستان ہمارےلیےدوسرا گھرہےاور پاک سعودی بزنس فورم تاجر برادری کے درمیان رابطےکےحوالےسےاہم ہے،دونوں ممالک کےتعلقات کی طویل تاریخ ہے، دونوں ممالک کےدرمیان مذہبی اور روحانی تعلق قائم ہے۔
سعودی وزیرسرمایہ کاری کاکہنا تھاکہ تجارت بڑھانے کےلیےجغرافیائی قربت کافائدہ اٹھانا چاہیے،پاکستان اور سعودی عرب کےدرمیان اقتصادی تعاون انتہائی اہم ہے،دونوں ممالک کی باہمی تجارت میں نمایاں اضافہ ہواہے۔انہوں نےکہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا وہاں کی ترقی میں اہم کردارہے جب کہ ہم پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانےکےلیےپرعزم ہیں۔آج27مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط کیےجائیں گے۔
وزیرخزانہ کاملک میں128ارب کی ٹیکس چوری کاانکشاف
خالد بن عبدالعزیز الفالح نےکہا کہ مفاہمتی یادداشتیں دوطرفہ اقتصادی تعاون میں اہم سنگ میل ہیں۔معاہدےتجارت وسرمایہ کاری کےتعلقات کومضبوط بنانےکےعزم کااظہارہے۔ان کاکہنا تھاکہ دوطرفہ تجارت کےفروغ میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں کی تعریف کرتاہوں۔تجارتی حجم میں اضافہ بڑھتی اقتصادی شراکت داری کامنہ بولتا ثبوت ہے۔
سعودی وزیرنےکہا کہ پاک سعودی عرب دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں پرپہنچ چکے ہیں،دو طرفہ تعاون تجارت سےبڑھ کردفاع،تعلیم اورثقافت تک پھیلاہوا ہے،ہماری قوموں کےدرمیان علم، ہنر، مہارت کاتبادلہ جدت،ترقی کو فروغ دےگا۔انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب اسٹرٹیجک شراکت دارہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیرسےہماری ملاقات نتیجہ خیز رہی۔