خواجہ آصف نے افغان وزیر خارجہ کے الزامات مسترد کر دئیے

وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان کےقائم مقام وزیرخارجہ کےبیان پرسخت ردعمل دیتے ہوئے تمام الزامات مسترد کردیے کہا یہ  پاکستان پرملبہ ڈالنےکی کوششیں کی جا رہی  ہیں۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا یواین مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ کےمطابق افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی، القاعدہ، داعش سمیت دو درجن سےزائد دہشت گرد گروپ آپریٹ کررہےہیں جبکہ افغانستان 2024 میں داعش کی بھرتیوں اور سہولت کاری کا مرکز بھی  رہا ہے۔

میرے خلاف کوئی بولےگا تو خاموش نہیں رہوں گا،شیرافضل

 

وزیر دفاع خواجہ آصف  نے عبوری افغان حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  دہشت گردی کےبنیادی ڈھانچےاورافغان سرزمین کو دوسرےممالک کےخلاف استعمال ہونےسے روکنےکیلئے اقدامات کریں۔

Back to top button