پانی کی کمی سے ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ  پانی کی کمی سے ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ  بڑھ جاتا ہے۔

وہ نشانیاں جن سے جسم میں پانی کی کمی کا علم ہوتا ہےہمارا جسم ایسے متعدد اشارے دیتا ہے جن سے عندیہ ملتا ہے کہ اندر کیا کچھ ہورہا ہے۔روزمرہ کے کاموں میں مناسب مقدار میں پانی پینا بھول جانا بہت آسان ہوتا ہے، خاص طور پر موسم گرم ہو تو ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

آئیں مل کر نفرت کو امید سے بدل دیں، نواز شریف کی مودی کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد

 

گرمی سے ہٹ کر بھی جسم میں پانی کی کمی کی متعدد وجوہات ہوتی ہیں جیسے ہیضہ، قے، زیادہ پیشاب کرنا، بخار ہونا یا پانی کم پینا وغیرہ۔

اہم بات یہ ہے کہ ڈی ہائیڈریشن کے شکار ہونے کے لیے جسم میں پانی کی مقدار بہت زیادہ کم ہونا ضروری نہیں بلکہ محض ڈیڑھ فیصد کمی بھی ڈی ہائیڈریشن کا آغاز ہوتی ہے۔

Back to top button