برڈ فلو کے نئے وائرس سے متاثرہ شخص کی موت کی تصدیق
ڈبلیو ایچ او نے میکسیکو میں برڈ فلو کے نئے وائرس سے ایک شخص کی موت کی تصدیق کردی۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق دنیا بھر میں جانوروں کے بعد برڈ فلو کے اس وائرس سے یہ پہلی انسانی موت ہے، متاثرہ شخص پہلے ہی صحت کے دیگر مسائل سے دوچار تھا جس میں وائرس پھیلنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
مذاکرات شروع ہوئے تو عمران خان کو رہا کرانا ترجیح ہوگی: عمر ایوب
عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ 59 سالہ شخص میکسیکو سٹی کے اسپتال میں زیر علاج تھا، مریض کو بخار، سانس لینے میں تکلیف اور متلی تھی جس سے وہ 24 اپریل کو ہلاک ہوگیا۔