لوگوں کو گلے لگانے پر 2ماہ قید،جرمانہ

الجزائر میں سڑک پر لوگوں کو گلے لگانا ٹک ٹاکر کو مہنگا پڑ گیا۔ غیر شائستہ حرکت کے الزام میں دو ماہ قید اور 37 ہزار امریکی ڈالر جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

 ٹاک ٹاکر کا کہنا ہے کہ انجانے اور عام لوگوں سے گلے ملکر امن و خوشحالی پھیلانا اس کا مقصد تھا۔

بھارت کو مقبوضہ کشمیر کی حیثیت واپس بحال کرنا ہوگی: خواجہ آصف

 

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ محمد رمزی الجزائر میں ولاگر ہے۔ گزشتہ موسم گرما میں اس نے ایک معروف یورپی ولاگر جو کہ سماجی تجربات مثلاً اسٹریٹ پر انجانے لوگوں سے گلے لگ کر گفتگو کرنے کی وجہ سے مشہور ہے، اس سے متاثر ہوکر ایک ٹک ٹاک ویڈیو پوسٹ کی جس پر کافی اشتعال پھیلا۔ ویڈیو میں دو لڑکیاں بھی نظر آئیں جنھوں نے مختصر اسکرٹس پہن رکھا تھا۔

Back to top button