امریکی شہری معمولی سی بھول کےبعدلاکھوں ڈالرجیت گیا

امریکا میں ایک شخص کو معمولی سی بھول نے لاکھوں ڈالر کا انعام جتوا دیا۔

ریاست مشیگن سے تعلق رکھنے والے 68 سالہ شخص کے مطابق وہ باقاعدگی سے لاٹری خریدتے ہیں اور ٹکٹ خریدتے وقت دکاندار کو خاص ہدایات بھی دیتے ہیں لیکن اس بار وہ یہ ہدایات دینا بھول گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ جب میں فاسٹ کیش ٹکٹ خریدتے ہیں تو کیشیئر کو رقم دے کر کہتا ہوں کہ کوئی بھی فاسٹ کیش گیم دے دو لیکن حالیہ دنوں میں وہ ایک بات اور بھی کہتے تھے کہ کوئی بھی گیم دے دو، بس ڈیٹرائٹ لائنز والی نہیں کیونکہ وہ ان کی قسمت کا ساتھ نہیں دے رہی تھی۔

لیکن قسمت کو شاید کچھ اور ہی منظور تھا۔ جب وہ سپیڈ وے کے ایک پٹرول سٹیشن پر ٹکٹ خریدنے گیا تو وہ اپنی یہی ہدایت دینا بھول گیا۔ نتیجتاً کیشیئر نے اُنہیں وہی ڈیٹرائٹ لائنز گیم کا ٹکٹ تھما دیا جس سے وہ ہمیشہ گریز کرتے تھے۔

Back to top button