مائیگرین کی دواحاملہ خواتین کیلئےنقصان دہ قرار

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مائیگرین کے لیے استعمال ہونے والی ایک دوا حمل کے ابتدائی مہینوں میں حمل ضائع ہونے کے خطرات بڑھا سکتی ہے۔

کیلسیٹونِن جین-ریلیٹڈ پیٹائیڈ (سی جی آر پی) مونو کلونل اینٹی باڈیز کہلائی جانے والی یہ یہ ادویات انجیکشن کی صورت میں دی جاتی ہیں اور مائیگرین کے تقریباً 50 فی صد مریضوں میں اٹیک کی روک تھام میں مؤثر ثابت ہوئی ہیں۔

تاہم، حال ہی میں امیریکن ہیڈ ایک سوسائٹی کی سالانہ میٹنگ میں پیش کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق اگر یہ ادویات حمل کے ابتدائی مرحلے میں استعمال کی جائیں تو حمل ضائع ہونے کا خطرہ 45 فی صد تک بڑھ سکتا ہے۔

 

Back to top button