تحریک انصاف حکومت سے مذاکرات کیلئےتیار ہوگئی

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نےوزیراعظم شہبازشریف کی پیشکش کے جواب میں حکومت سے مذاکرات کاعندیہ دیدیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں  اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی  ٹی آئی بیرسٹر گوہرکا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم کی پیشکش کو خوش آمدید کہتے ہیں، ہمیں بتایا جائے ان مذاکرات میں دیر کس بات کی ہے، ہم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان تک رسائی مانگی ہے۔

بیرسٹر گوہرکا کہنا تھا کہ آج ایوان کی ابتدا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اچھے الفاظ سے نہیں ہوئی، بار بار کہتے ہیں برداشت کا مظاہرہ کریں اس سے تناؤ اور نفرتیں کم ہوں گی، ایوان کو مضبوط کرنا ہے تو ایک یادداشت پر دستخط کرنا ہوں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ اقبال آفریدی کو معطل کرکے کہا نکل جائیں ورنہ نکال دوں گا، آپ اقبال آفریدی کو اجلاس کے باقی دورانیےکے لیے واپس لے آئیں، رانا تنویر نے ہم سے معذرت کی اس کو قبول کرتے ہیں۔

خیال رہےکہ وزیراعظم شہباز شریف نے 13 جون کو  تحریک انصاف کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دی تھی۔

Back to top button