راولپنڈی میں بارشوں کےدوران ڈینگی کیسزبڑھ گئے

راولپنڈی میں ڈینگی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں اب تک 58 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق، اس وقت ڈینگی کے باعث 11 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے 7 کی حالت تصدیق شدہ ہے۔ خوش قسمتی سے رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی سے کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔

اعداد و شمار کے مطابق ضلع راولپنڈی میں 30 اور مری میں 28 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ڈینگی کے خلاف جاری مہم کے دوران یکم جنوری سے اب تک 43 لاکھ سے زائد گھروں کی جانچ کی گئی، جن میں سے 58 ہزار 364 گھروں میں لاروا پایا گیا۔ اسی طرح 11 لاکھ 48 ہزار 213 مقامات کی چیکنگ میں 11 ہزار سے زائد سائٹس پر ڈینگی مثبت آیا جبکہ 69 ہزار 812 مقامات سے لاروا ختم کیا گیا۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 ہزار 288 ایف آئی آرز درج ہوئیں، 1 ہزار 257 مقامات سیل کیے گئے، 3 ہزار 555 چالان ہوئے اور 42 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا۔

Back to top button