ایران کا اسرائیل کےساتھ جنگ کےدوران21ہزارمشتبہ افرادپکڑنےکادعویٰ

تہران سے ایرانی میڈیا کے مطابق، اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران ایران بھر میں سیکیورٹی فورسز نے 21 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔

رپورٹ کے مطابق 13 جون کو اسرائیلی حملے کے بعد ملک گیر کارروائیاں کی گئیں، جن میں 41 فیصد گرفتاریاں عوام کی نشاندہی اور فراہم کردہ اطلاعات کی بنیاد پر ہوئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان میں 2 ہزار سے زائد غیر قانونی مہاجرین شامل ہیں، جبکہ 261 افراد کو جاسوسی کے شبہے میں حراست میں لیا گیا۔

مزید بتایا گیا کہ 172 افراد کو بغیر اجازت ایرانی مقامات کی ویڈیو بنانے پر گرفتار کیا گیا، جب کہ سائبر کرائمز، خصوصاً آن لائن فراڈ کے 5 ہزار 700 سے زائد کیسز کی تفتیش جاری ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!