مسلم ممالک کی طاقت کےباوجود اسرائیل غزہ پرحملہ آور ہے،حافظ نعیم الرحمان
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمارا المیہ یہ ہے کہ مسلمان ممالک اپنا کردار ادا نہیں کررہے، مسلم ممالک کےپاس بہترین افواج ہونے کے باوجود اسرائیل نہتے لوگوں پر بمباری کررہا ہے۔
کراچی میں غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نےکہا کہ ملین مارچ کے شرکاء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، یہ ملین مارچ کسی پارٹی کا نہیں بلکہ اہل غزہ اور فلسطین کی مزاحمتی تحریک سے اظہار یکجہتی کا ملین مارچ ہے۔یہ ملین مارچ کسی جماعت کا نہیں بلکہ اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلیے ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کے پاس بہت بڑی فوجی طاقت بھی ہے اور اس کی پشت پناہی کرنےوالا ملک امریکا ہے، اسرائیل دہشت گردی کرکے بچوں کو بھی شہید کررہاہے۔غزہ میں ہزاروں خواتین اوربچوں کو شہید کیاگیا۔دہشت گردی کےپیچھےامریکا،اسرائیل کےساتھ کھڑا ہوتا ہے۔اقوام متحدہ کےحالیہ اجلاس میں نیتن یاہونےریٹر اسرائیل کا نقشہ پیش کیا۔اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے دوران واک آؤٹ کرنےوالے ممالک کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔وہ غزہ کےبچوں،عورتوں کوسلام پیش کرتےہیں جواسرائیل کےمظالم کے اگے جھک اور دب نہیں رہے۔
اہلکار کےقتل میں ملوث ذمہ داروں کومعاف نہیں کرینگے،آئی جی اسلام آباد
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وہ ملین مارچ کےتوسط سےپورےپاکستان کےتمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والےافراد کو کل بارہ بجےسڑکوں پر نکل کرغزہ سےاظہار یکجہتی کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔