اہلکار کےقتل میں ملوث ذمہ داروں کومعاف نہیں کرینگے،آئی جی اسلام آباد

  آئی جی اسلام آباد علی ناصررضوی نے کہاہےکہ آج کادن اسلام آبادپولیس کے لیے غمگین دن ہے۔اہلکارکےقتل میں ملوث ذمہ داروں کومعاف نہیں کرینگے۔

 آئی جی اسلام آبادعلی ناصر رضوی کاپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ پولیس نے اپنا ایک بیٹا اورایساایماندر افسرکھویاہےجس کا کام ہمیشہ لوگوں کی جان مال کی حفاظت کرنا اور ڈاکوؤں سےلڑنا تھا آج اس پولیس جوان کی آج شہادت ہوگئی ہے، اس لیےآج پولیس کی صفوں کی غم بھی ہےاور اس بات کا دکھ بھی ہےکہ آج وہ پولیس اہلکارہم میں موجود نہیں ہے۔حمید شاہ26 نمبرچونگی پرمظاہرین کے پتھراؤ کے زد میں آیا۔حمید شاہ پر تشددبھی کیا گیاجس سےوہ شہیدہوگئے۔ہم اس بات کویقینی بنائیں گےکہ پولیس اہلکارکوشہید کرنےوالےذمہ داروں کو قانون کے مطابق کٹہرےمیں لایاجائےگا۔

آئی جی اسلام آباد علی رضوی کاکہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں چڑھائی کا پروگرام بنایا گیااوراس منصوبےکی سربراہی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکررہےتھے،سب کو معلوم ہے اس تمام چڑھائی۔محاذ آرائی کے پیچھے کون تھا۔

علی رضوی نےکہا کہ پرتشدداحتجاج کے خلاف مظاہرین پر10مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔یہ صرف احتجاج نہیں تھا بلکہ انتشار پھیلانےکی کوشش تھی اور یہ وفاقی دارالحکومت پرایک حملہ تھا۔مظاہرہین کی جانب سےپتھراؤ کیا گیا، آنسو گیس کےشیل چلائے گئے اور غلیلوں سے حملے کیے گئے۔ان کاکہنا تھا کہ اب تک 878 شرپسند عناصر کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں سے120افغان باشندے ہیں، 8 تھانوں میں10ایف آئی آرزدرج کی گئی ہیں جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

آئی جی اسلام آباد نےکہا کہ مختلف داخلی اوردیگر مقامات پرحملے کیےگئے جس کا مقصد پولیس کو کمزور کرکےڈی چوک آکر اپنے تخریبی عزائم کو پورا کرناتھا اور وفاقی دارالحکومت کی پولیس نےانہیں اس میں کامیاب ہونےنہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی وفود کی موجودگی میں اسلام آباد میں آکردھاوا بولنا ناقابل برداشت ہے۔احتجاج کےدوران سیف سٹی کے441 کمیروں کو نقصان پہنچایا گیا جس سے 15 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، پولیس کی 10 گاڑیوں کو توڑا گیا اور 31 موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

مسلم ممالک کی طاقت کےباوجود اسرائیل غزہ پرحملہ آور ہے،حافظ نعیم الرحمان

علی رضوی کا کہنا تھا کہ احتجاج میں خیبرپختونخوا پولیس کےسرکاری وسائل، شیلز اور اسلحہ استعمال کیا گیا۔احتجاج کےدوران زیرحراست8پولیس اہلکاروں کا تعلق خیبرپختونخوا پولیس سےہے۔آئی جی اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ انہیں خیبرپختونخوا ہاؤس سےغلیلیں،سرکاری اسلحہ اورشیلز ملےاور وہاں پر ہمارے اوپر براہ راست فائرنگ کی گئی۔دوران احتجاج اسلام آباد پولیس کے31 جوان زخمی ہوئے ورایک جوان شہید ہوا ہے جن کی ایف آئی آر درج کی جارہی ہیں۔انہوں نےاحتجاج کرنے والوں کےخلاف سخت آپریشن کاعندیہ دیتے ہوئے بتایا کہ اب پولیس وفاقی دارالحکومت کے اندرموجودمظاہرین کے ٹھکانوں پر گرفتاری کے لیےچھاپےمارےجائیں گے۔ان کاکہنا تھا شہید پولیس اہلکارحمید شاہ26 نمبرچونگی پر ڈیوٹی سرانجام دےرہےتھےجہاں ان پر پر پتھراؤ کیا گیا جس کےبعد انہوں نے جام شہادت نوش کیا۔

Back to top button