ڈی آئی خان،سکیورٹی فورسز کاآپریشن،7 خوارج ہلاک،میجرشہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،7بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک جبکہ پاک فوج کے میجر سبطین شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 7 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہوئے۔خوارج کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں فرنٹ سے لیڈ کرنے و الے میجر سبطین حیدر نے جامِ شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 30 سالہ شہید میجر سبطین حیدر کا تعلق ڈسٹرکٹ کوئٹہ سے تھا۔

 

Back to top button