دلجیت دوسانجھ کوپھر قانونی کارروائی کا سامنا

بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کوشراب نوشی پراُکسانےوالےگیت گانے کی وجہ سےایک مرتبہ پھر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق مشہور گلوکار اوراداکاردلجیت دوسانجھ کا لدھیانہ میں نئے سال کی شام کا کنسرٹ چندی گڑھ کےایک اسسٹنٹ پروفیسر پنڈت راؤ دھریناور کی طرف سے دائر کی گئی شکایت کے بعد قانونی تنازعہ کا شکار ہو گیا۔
گلوکار کیخلاف شکایت نےحکومت پنجاب کےڈپٹی ڈائریکٹر کولدھیانہ کے ڈسٹرکٹ کمشنر کو باضابطہ نوٹس جاری کرنےپرمجبور کیا۔اور ان پر زور دیا کہ گلوکار کو 31 دسمبر 2024 کو اپنے لائیو شوکےدوران کچھ مخصوص گانے پیش کرنے سے روکا جائے۔
نوٹس میں خاص طور پران گانوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا جن میں شراب نوشی کو فروغ دینےکااشارہ دیا گیا ہے جیسےکہ ’پٹیالہ پیگ‘، ’ 5 تارا تھیکے‘، اور ’کیس‘ وغیرہ جو کہ متنازع بن گئے ہیں۔
نوٹس میں دلجیت دوسانجھ کو مختلف کمیشنوں کی طرف سےجاری کی گئی پیشگی انتباہات کاحوالہ دیا گیا ہے، جہاں انہیں یہ متنازع گانےگانےسےمنع کیا گیا تاہم ان نصیحتوں کےباوجود گلوکار نےمبینہ طور پرگزشتہ رات نیو ائیر نائٹ پر دھنوں میں معمولی ردوبدل کےساتھ انہیں پرفارم کرنا جاری رکھا۔
