امریکی شہر نیو اورلینز میں گاڑی کی ٹکر سے10افراد ہلاک، 30 زخمی

امریکی شہر نیواورلینز میں کارسوار نے گاڑی ہجوم پر چڑھادی،10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔
شہری حکومت کےمطابق نیواورلینز کی بربن اسٹریٹ میں تیز رفتار گاڑی ہجوم پر چڑھ دوڑی۔
عینی شاہدین نےکہاکہ کار سوار نے گاڑی ہجوم پر چڑھانے کے بعد گاڑی سے اتر کر فائرنگ بھی کی جس کے بعد پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔جس مقام پر یہ حادثہ پیش آیا وہاں لوگ سال نو کا جشن منانے کیلئےجمع تھے۔
سوشل میڈیا پرزیرگردش ویڈیوز میں حادثے کے مقام پرزخمی اورہلاک افراد کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک ویڈیو میں پولیس کو گاڑی پر فائرنگ کرتےہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
