سموگ سے پنجاب میں بیماریاں پھیلنے لگیں

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں  سموگ کی ابتر صورت حال کے پیش نظر شہر سمیت پنجاب بھر میں آنکھ، ناک، کان، گلے اور سانس لینے میں تکلیف سمیت دوسری بیماریاں پھیلنے لگیں۔

لاہور میں گزشتہ ہفتے ایئر کوالٹی انڈیکس ایک ہزار سےتجاوز کر گیا تھا جو کہ عالمی ادارہ صحت کے معیار سے70فیصد تک زائد تھا۔لاہور سمیت پنجاب کے دوسرےعلاقوں میں بھی اسموگ کی صورت حال خراب ہونے کی وجہ سےپنجاب بھرمیں آنکھ، کان، ناک، گلےاورسانس کی بیماریاں پھیلنے لگی ہیں۔

امرود کے 12حیرت انگیزفوائدسامنے آ گئے

محکمہ صحت پنجاب کےمطابق اکتوبرکےآخری ہفتے میں پنجاب بھر میں آنکھ کے انفیکشن کے55 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، جس میں سے7ہزار کیسز لاہور میں رپورٹ ہوئے۔

لاہور سمیت پنجاب کےمختلف علاقوں میں گلےمیں خرابی، ناک، کان اورسانس لینے میں مشکل جیسی بیماریاں بھی پھیلنےلگی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت سمیت دوسرےاداروں کی مختلف تحقیقات میں پہلے یہ بتایا جا چکا ہے کہ فضائی آلودگی یعنی اسموگ وغیرہ سے امراض قلب،پھیھپھڑوں کی بیماریوں سمیت پھیپھڑوں کا کینسر اور فالج جیسے سنگین امراض بھی ہوتے ہیں اور دنیا بھر میں سالانہ فضائی آلودگی کےباعث لاکھوں افراد ہلاک ہوتے ہیں۔

حکومت پاکستان اور پنجاب حکومت کادعویٰ ہے کہ لاہور میں اسموگ کی خراب صورت حال بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی وجہ سے ہے۔

لاہور سمیت پنجاب کے دوسرے شہروں میں اسموگ کی ابتر صورت کے باعث حکومت نے وہاں اسکول بند کردیے ہیں جب کہ شہریوں کو زیادہ وقت گھروں میں رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Back to top button