خشک میوہ جات  ذیابیطس کےمرض میں فائدہ مند قرار

ماہرین صحت نے خشک میوہ جات کو ذیبابیطس ٹائپ 2کے مرض میں فائدہ مند قرار دیدیا۔

 تفصیلات کے مطابق خشک پھلوں یا میوہ جات کا استعمال کافی زیادہ ہوتا ہے مگر کیا فائدہ ہوتا ہے؟اگر آپ خشک میوے کھانے کے عادی ہیں تو یہ عادت ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے دائمی مرض سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کرے گی ۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ خشک پھلوں کی کچھ مقدار کا روزانہ استعمال ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک کم کردیتا ہے۔خشک پھل یا میوہ جات ذائقے میں بہترین ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے مفید قرار دیئے گئے ہیں۔

Back to top button