دبئی میں بڑے شاپنگ سینٹر کومزید توسیع دینے کا فیصلہ

دبئی مال ایک کروڑ 20 لاکھ اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلا ہوا شاپنگ سینٹر ہے اور اب اس میں مزید 240 دکانوں اور ہوٹلوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

دبئی تیزی سے ترقی کے منازل طے کررہا ہے اور وہاں تعمیراتی شعبے کو ریکارڈز بنانا پسند ہے۔دنیا کی بلند ترین عمارت کا گھر ہونے کے ساتھ ساتھ اس شہر میں دنیا کا سب سے بڑے شاپنگ سینٹر بھی موجود ہے جو اب مزید پھیلنے والا ہے۔

مودی نے نوازشریف،شہبازشریف کی مبارکبادکاجواب دیدیا

 

اس سینٹر میں دنیا کا سب سے بڑا مال ایکوریم بھی موجود ہے جبکہ ڈیجیٹل آرٹ میوزیم، 15 کروڑ سال پرانا ڈائنا سور کا ڈھانچہ، 26 اسکرینوں پر مشتمل سنیما اور بہت کچھ موجود ہے۔

مگر اب اسے مزید توسیع دی جا رہی ہے تاکہ دبئی میں سیاحوں کی بڑھتی تعداد کو زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

Back to top button