کوشش ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں : اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کوشش ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں اور ملک میں سیاسی استحکام آئے۔

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوگیا۔حکومت اور اپوزیشن کی مذاکرتی کمیٹیوں نے مذاکرات جاری رکھنےپر اتفاق کیا ہے جب کہ مذاکرتی کمیٹی کا آئندہ اجلاس 2 جنوری کو ہو گا،جب کہ آئندہ اجلاس میں اپوزیشن اپنا چارٹرڈ آف ڈیمانڈ دےگی۔

حکومتی کمیٹی میں اسحٰق ڈار،سینیٹر عرفان صدیقی،رانا ثنا اللہ، نوید قمر ، راجا پرویز اشرف اور فاروق ستار شامل ہیں جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسد قیصر، اعجاز چوہدری،حامد رضا اور علامہ راجا ناصر عباس شامل تھے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہاکہ مسائل کو مذاکرات سےحل کرنے کے حوالے سے وزیر اعظم کا اقدام خوش آئند ہے،نیک نیتی سے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ہے، بات چیت اور مکالمے سے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے، مذاکرات کا عمل آگے بڑھانے کےلیے مذاکراتی کمیٹی کو کھلے دل سے آگے بڑھنا ہو گا۔

حکومت اور پی ٹی آئی کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، اگلا اجلاس 2 جنوری کو ہوگا

سردار ایاز صادق نے کہاکہ اسپیکر سیکرٹریٹ کمیٹی کی ہر طرح کی معاونت کرے گا،حکومت اوراپوزیشن کا کام ہے انہیں کرنےدیں،میری کوشش ہوگی کہ نیوٹرل رہ کر سہولت فراہم کروں اور باقی جو ان کی مرضی ہوگی،پاکستان کی خاطر کی سارے ڈائیلاگ کی بات ہو رہی ہے،کوشش ہےکہ مذاکرات کامیاب ہوں اور ملک میں سیاسی استحکام آئے۔

ایاز صادق کا کہنا تھاکہ عمران خان تک رسائی دینا میرا کام نہیں ہے،مذاکرات کی کامیابی حکومتی اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی پر منحصر ہے،مذاکرات کا عمل نیک شگون ہے اور یہ عمل جمہوریت کا حسن ہے۔

پی ٹی آئی سے مذاکرات سےقبل حکومتی کمیٹی کے ارکان نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی۔

اسپیکر ایاز صادق نے پی ٹی آئی کےمذاکرات میں حکومت کی غیرسنجیدگی کے الزام کو مسترد کرتےہوئے کہاکہ حکومتی کمیٹی میں سینئر سیاستدانوں کو شامل کیا گیا ہے۔

ایاز صادق نے واضح کردیاکہ میرا کام صرف سہولت کاری ہے،دونوں فریق اپنا فیصلہ خود کریں گے۔

اسٹیبلشمنٹ کی مذاکرات میں رضا مندی کےسوال پر دعویٰ کیاکہ ان کا صرف حکومت اور اپوزیشن سے رابطہ ہے۔انہوں نے عمران خان سے کمیٹی کی ملاقات کرانے کا معاملہ مذاکرات میں اٹھانے کا مشورہ دےدیا۔

Back to top button