حکومت نے عوام پربجلی گرادی،3روپے33پیسے فی یونٹ مہنگی

حکومت نے لوڈشیڈنگ کی ستائی عوام پر بجلی گرادی۔جون کیلئے فی یونٹ 3روپے 33پیسے مہنگی ہو گئی۔ نیپرا نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق نیپرا نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کی ہے،اپریل کے ایف سی اے کی مد میں اتھارٹی نے اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے،،بجلی صارفین اضافی ادائیگیاں رواں ماہ جون کے بلوں میں کریں گے۔

غیر قانونی بھرتیوں کا کیس: محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت منظور

 

نوٹیفیکشن کے مطابق سی پی پی اے نے ایف سی اے کی مد میں 3 روپے 49 پیسے کا اضافہ مانگا تھا۔نیپرا اتھارٹی نے ایف سی اے کی درخواست پر 30 مارچ کو سماعت کی تھی۔نیپرا نے درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جوآج جاری کردیا گیا ہے، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

Back to top button