عمران خان سےملاقاتوں پرپابندی،سابق اہلیہ جمائما بھی بول پڑیں

پاکستان تحریک انصاف  کےبانی چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نےپاکستانی حکام پر عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی دنوں سے ان کےبیٹوں کو عمران خان سے ٹیلی فون پر بات کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہےاور ان کی صحت کے حوالے سےتشویش پیدا ہو گئی ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ کی ایکس پوسٹ

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک طویل ٹویٹ جاری کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے میرے بیٹوں کےوالد عمران خان کے جیل میں علاج کے حوالے سے سیریس اور تشویش ناک صورت حال سامنےآئی ہے۔ پاکستانی حکام کی جانب سے ان کے اہل خانہ اور ان کےوکلا کو ان سے ملنےنہیں دیا جا رہا ہے۔

طالبہ سے مبینہ زیادتی :پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور شور شرابا

عمران خان سے متعلق تمام عدالتی سماعتیں بھی ملتوی کردی گئی ہیں۔ ان سے ملنے پر پابندی کے علاوہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتےہوئے ان کےبیٹوں سلیمان اور قاسم خان کو ہفتہ وار فون کالز پر بھی 10 ستمبر سےپابندی عائد ہے۔

عمران خان کے سیل کی بجلی بھی بند کردی ہیں،جمائما

جمائما خان نے لکھا کہ ہمیں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ حکام نےاب ان کے سیل کی لائٹس اور بجلی بھی بند کردی ہےاور انہیں اب کسی بھی وقت اپنے جیل سیل سےباہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔

جمائما نےدعویٰ کیا ہے کہ جیل کے باورچی کو بھی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ اب وہ مکمل طور پر الگ تھلگ ہیں،قید تنہائی میں، ان کےبولنے پر بھی پابندی عائد ہے، ان کابیرونی دنیا سےکوئی رابطہ نہیں ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ کے مطابق ان کےوکیل ان کی حفاظت اورصحت سےمتعلق فکرمند ہیں۔یہ اقدامات عمران خان کے اہل خانہ کےساتھ ساتھ ان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کےارکان اورحامیوں کومسلسل نشانہ بنانے کے تناظر میں سامنے آئے ہیں تاکہ انہیں اورپاکستان میں تمام حزب اختلاف کو خاموش کرایاجا سکے۔

جمائماگولڈ اسمتھ نےمزید لکھا کہ’عمران خان کےبھتیجے حسان نیازی جو ایک عام شہری ہیں، اگست 2023 سے فوجی تحویل میں ہیں۔ ابھی حال ہی میں عمران خان کی بہنوں عظمیٰ اور علیمہ خان کو بھی گرفتارکیا گیا ہے کیونکہ وہ پرامن طریقے سے ایک مظاہرے میں شریک ہوئی تھیں اور انہیں اس وقت جیل میں رکھا گیا ہے، حالانکہ ان کی قید کی کوئی مناسب یا قانونی بنیاد موجود نہیں ہے۔

انہوں نےلکھا کہ’رواں سال جون میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے ماورائے قانون حراست نےبھی کہا تھا کہ عمران خان کو غیر قانونی اور من مانے طریقے سے حراست میں رکھا گیا ہے اور انہوں نےان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

فوری عمران خان کی رہائی کامطالبہ کرتے ہیں،جمائما

جمائما گولڈاسمتھ نے لکھا کہ ہم فوری طور پر عمران خان، ان کی بہنوں اور بھتیجے کی رہائی کے ساتھ ساتھ ان کےبیٹوں کا اپنےوالدکےساتھ رابطہ دوبارہ قائم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ انہیں براہ راست یقین دہانی کرائی جا سکے کہ وہ صحت مند ہیں اور ان کےساتھ بدسلوکی نہیں کی جا رہی ہے۔

Back to top button