فیض حمید نے پی ٹی آئی برسر اقتدار رکھنے کی بھرپور کوشش کی : عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطار تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان اور فیض حمید کےدرمیان گٹھ جوڑ تھا اور  فیض حمید نے پی ٹی آئی برسر اقتدار رکھنے کی بھرپور کوشش کی ۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ خود کو پر امن کہنے سےکوئی پر امن نہیں ہوجاتا، ثابت کرنا پڑتا ہے،جماعت اسلامی کےلوگ پر امن تھے،دھرنا پر امن انداز میں دیا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کےماضی کو دیکھتے ہوئےمجھے نہیں لگتا کہ انہیں اجازت دی جائے گی، فیض حمید نےبھرپور کوشش کی کہ پی ٹی آئی برسر اقتدار رہے، 9 مئی عمران خان کےکہنے پر ہوا۔

ثاقب نثار نے فیض حمید سے رابطوں کا اعتراف کرلیا

وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہناتھا کہ عمران خان اور فیض حمید کے درمیان گٹھ جوڑ تھا، انہوں نےملک کو نقصان پہنچایا،میں نہیں جانتا کہ عمران خان کامعاملہ کس کورٹ میں جائے گا، مجھے لگتا ہے کہ عمران خان کو کوئی خوف ہے۔

Back to top button