ثاقب نثار نے فیض حمید سے رابطوں کا اعتراف کرلیا

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید سے اپنے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں قسم کھا کرکہتا ہوں کہ میرا 9 مئی، پی ٹی آئی اور اس کی سیاست سےکوئی تعلق نہیں۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نےکہا کہ ان کے خلاف جو کچھ کہاجاتا ہے اور جو الزامات عائد کیےجارہے ہیں وہ سب "مکمل طور پر بے ہودہ” باتیں ہیں۔میرا فیض حمید کے کسی بھی معاملے سے کوئی تعلق نہیں تاہم فیض حمید کے ساتھ ان کا سماجی رابطہ ہے۔

کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے : امیر جماعت اسلامی

ثاقب نثار نےوضاحت کی کہ انہوں نے فیض حمید کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی تھی اور مختلف مواقع پرمعمول کےمطابق نیک خواہشات اور خوشگوار باتوں کا تبادلہ کرتےرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیض حمید نے ان سے کبھی غیر منصفانہ یا غیر قانونی چیزطلب نہیں کی۔انہوں نےکہا کہ وہ ہمیشہ میرا احترام کرتےتھے اور مجھ پر مہربانی کرتےتھے تاہم ثاقب نثار نےواضح طور پر اس بات کی تردید کی کہ وہ 9 مئی، پی ٹی آئی کی سیاست یا بعض عناصر کی جانب سےاور سوشل میڈیا پرلگائے جانے والے الزامات میں کسی بھی طرح سےملوث ہیں۔

Back to top button