آپریشن سندور” کی ناکامی چھپانے کے لیے بھارت میں "آپریشن مہادیو” کے تحت فیک انکاؤنٹرز شروع

اسلام آباد: سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جسے "آپریشن مہادیو” کا نام دیا گیا ہے۔ یہ اقدام بظاہر اندرون ملک سیاسی ساکھ کو بچانے اور "آپریشن سندور” کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔
ذرائع کے مطابق، بھارت نے اس منصوبے کے تحت جبری طور پر لاپتا کیے گئے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹرز میں قربانی کا بکرا بنانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ یہ خطرناک اور مذموم کارروائیاں نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی صریح خلاف ورزی ہیں۔
"آپریشن مہادیو” کا اصل مقصد مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو طاقت کے ذریعے کچلنا اور بھارتی عوام کے سامنے فوجی کامیابی کا جھوٹا بیانیہ پیش کرنا ہے۔
سابق بھارتی وزیر داخلہ نے پہلگام حملے میں پاکستان پر الزام مسترد کردیا
سیکیورٹی ماہرین کے مطابق، بھارت کا یہ قدم عالمی برادری کی توجہ اصل حقائق سے ہٹانے کی ایک کوشش ہے، تاکہ اسے داخلی سیاسی فوائد حاصل ہو سکیں۔
