جعلی پارلیمنٹ دھاندلی کے ذریعے وجود میں آئی،فضل الرحمان

جے یو آئی ف کےسربراہ مولانافضل الرحمان کاکہنا ہےکہ جعلی پارلیمنٹ دھاندلی کے ذریعے وجود میں آئی،بپھرےعوام سڑکوں پر آئیں گےتوجعلی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا۔
مولانافضل الرحمان کا مردان اور تخت بھائی میں خطاب کرتےہوئے کہنا تھا کہ موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے، پچھلے سال آٹھ فروری 2024 کو بدترین دھاندلی کی گئی،جعلی پارلیمنٹ دھاندلی کے ذریعے وجود میں آئی، بپھرے عوام سڑکوں پر آئیں گے تو جعلی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا۔
جے یو آئی کےسربراہ نے کہا کہ امریکا سےلےکرتمام دنیا مدارس ختم کرنےکی سازش کر رہی ہے،آپ نے مدارس کی)رجسٹریشن کے نام پر بینک اکاؤنٹ بند رنے کی سازش کی، دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں، ہم اپنی جانوں کانذرانہ دیکران کی حفاظت کریں گے، انہوں نےکہا کہ پارلیمنٹ میں قلیل تعدادکے باوجود مدارس رجسٹریشن بل پاس کرانا جمعیت کا کارنامہ ہے۔
مولانا فضل الرحمان نےمزید کہا کہ جعلی پارلیمنٹ دھاندلی کےذریعے وجود میں آئی، بپھرے عوام سڑکوں پرآئیں گےتو جعلی ایوانوں میں زلزلہ برپاہوگا، ہم نے اپنی جدوجہد نہیں چھوڑی ہم سیاسی جہاد کے راستے پر قائم ہے،انہوں نے کہا کہ میدان میں رہیں گے، سڑکوں پر رہیں اور تمھارے ایوانوں تک پہنچیں گے، میری پارلیمنٹ عوام ہیں۔
سربراہ جے یو آئی (ف ) نےٹرمپ کی غزہ پرقبضے کے اعلان کےحوالے سے کہا کہ پوری دنیاامریکا کو طاقتورسمجھ رہی ہے،ٹرمپ دنیا کاسب سےبڑا پاگل ہے، لسطین فلسطینیوں کاتھا،ہےاوررہے گا، سعودی ممالک نےامریکا کی فلسطین سے متعلق تجویز ان کے منہ پر مار کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔نیتن یاہو کہتاہے سعودی عرب میں فسلطینی آباد کریں گے، افغانستان، عراق اورشام سے لوگوں نےہجرت کی مگر فلسطینی واحد قوم ہے کہ غزہ پربمباری ہوئی مگر وہ ڈٹےرہے،50 ہزار سے زائد لوگ شہید ہوئے مگر مجاہدین ڈٹے رہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہودی بستیاں ناجائز ہم فلسطین کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ قادیانیت یہودیوں کی پیداوار ہے،جب تک میری طاقت زندہ ہے کسی کا باپ بھی قادیانیت نہیں لاسکتا۔
