8ججزکی تعیناتی کےمعاملے پرسینیٹرعلی ظفرکاچیف جسٹس کوخط ارسال

 سپریم کورٹ میں8ججز کی تعیناتی کےمعاملے پرممبر جوڈیشل کمیشن سینیٹر علی ظفر نےچیف جسٹس یحییٰ آفریدی کوخط لکھ دیا۔

سینیٹر علی ظفر نےخط میں کل کا اجلاس موخر کرنے کی درخواست کی ہے۔

خط میں اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی سنیارٹی تنازع کاحوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ معاملہ حل ہونے تک اجلاس موخر کیا جائے جبکہ سپریم کورٹ کے چار ججز بھی اجلاس موخر کرنے کی درخواست کر کے ہیں۔

خط میں لکھا ہے کہ ججز کی ٹرانسفر سے اسلام آباد ہائی کورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل ہوگئی وار ججز کے تبادلے سےتاثر ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کے لیے بندوبست کیا گیا ہے،مناسب ہوگا کہ ججز کی سنیارٹی کا مسئلہ حل ہونے تک کمیشن اجلاس موخر کیاجائے۔

سینیٹر علی ظفر نےخط میں درخواست کی ہے کہ کمیشن نے اگر اجلاس کرنا ہی ہے تو ٹرانسفر شدہ ججزکوزیرغور نہ لایا جائے۔

واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان سےججز کی اسلام آبادہائیکورٹ منتقلی کے بعد سنیارٹی لسٹ تبدیل ہوگئی جس پر وکلاء برادری کی جانب سےشدید احتجاج کیا گیا۔

Back to top button