فاسٹ بائولر نسیم شاہ کا انگلش کلب گلوسٹر شائر سے معاہدہ

پاکستانی فاسٹ باولر نسیم شاہ 2022 کا کرکٹ کاؤنٹی سیزن انگلینڈ کے کرکٹ کلب گلوسٹر شائر سے کھیلیں گے، کاؤنٹی کلب نے 18 سالہ پاکستانی بائولر کے ساتھ 2022 کے سیزن کے چند ماہ کے لیے معاہدہ کیا۔

نسیم شاہ کلب کے لیے ہر فارمیٹ میں دستیاب ہوں گے اور ٹیم کے لیے کاؤنٹی چیمپیئن شپ اور ٹی20 وائٹیلیٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ بھی کھیلیں گے۔

نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ میں گلوسٹر شائر میں شمولیت اختیار کرنے پر بے انتہا خوش ہوں اور کھیلنے کیلئے بیتاب ہوں، ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کی کامیابی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کی کوشش کریں گے۔

انگلش کاؤنٹی کلب کے چیف ایگزیکٹو ول براؤن بھی نسیم شاہ کے ساتھ معاہدے پر خوش نظر آ رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ ایک اچھے کھلاڑی ہیں اور وہ کرکٹ فینز کو یقیناً پسند آئیں گے۔

مبینہ زیادتی کیس میں قومی کرکٹر یاسر شاہ بے گناہ قرار

فاسٹ باولر پاکستان کے لیے اب تک نو ٹیسٹ میچ کھیل کر 20 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اور اپنے کیریئر میں32 ٹی 20 میچوں میں بھی 25 وکٹیں لے چکے ہیں۔

Back to top button