فواد چوہدری نے توہین الیکشن کمیشن کے تیسرے کیس میں بھی معافی مانگ لی

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے توہین الیکشن کمیشن کے تیسرے کیس میں بھی معافی مانگ لی،فواد چوہدری نےتحریری معافی نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کروادیا۔

الیکشن کمیشن میں فواد چوہدری کےخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

فواد چوہدری نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن سےمعافی مانگ لی،فواد چوہدری نے تحریری معافی نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کروادیا۔

انہوں نے  نے دوران سماعت کہاکہ دو کیسز میں معافی مانگ چکاہوں،پورے پاکستان میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کےچکر کاٹ رہا ہوں،

اس پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے فواد چوہدری کو تحریری جواب جمع کرانے کا کہا۔

سابق وفاقی وزیر نےکہا کہ توہین کامعاملہ تو معافی تلافی پر ختم ہو جاتا ہے، جس پر ممبر بلوچستان نےکہا کہ ایسےتو پھر روز ہوتا رہے گا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آپ کا اور میرا علاقہ بھی ایک ہی ہے۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی مزید سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی۔

پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان راجہ کے خلاف پارٹی قیادت میں بغاوت

کیس کا پس منظر

اگست 2022 میں الیکشن کمیش نے عمران خان،اسد عمر اور فواد چوہدری کو مختلف جلسوں،پریس کانفرنسز اور متعدد انٹرویوز کےدوران الزمات عائد کرنےپر الیکشن کمیشن کی توہین اور ساتھ ہی عمران خان کو توہین چیف الیکشن کمشنر کا نوٹس جاری کیاتھا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان،اسد عمر اور فواد چوہدری کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری کیےہیں اور کہاگیا ہے کہ 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔

Back to top button