اسحاق ڈار کو اثاثہ جات ریفرنس میں حاضری سے مستقل استثنیٰ

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اثاثہ جات ریفرنس میں حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔

آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں اسحاق ڈار اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخوست دائر کی۔

دھرنوں سے سڑکوں کی بندش پر آئی جی سے رپورٹ طلب

عدالت نے اسحاق ڈار کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست کو منظور کرلیا جبکہ اثاثوں کی ڈی اٹیچمنٹ اور بریت کی درخواستوں سے متعلق جواب آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

Back to top button