فیلڈ مارشل نےنوجوانوں اور میڈیا کو ’فولادی دیوار‘ قرار دیدیا

بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دینے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نوجوانوں اور میڈیا کو ’فولادی دیوار‘ قرار دیدیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ’معرکہ حق‘ اور آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران افواج پاکستان کے عزم و حوصلے، پاکستانی عوام کے جذبہ حب الوطنی اور سیاسی قیادت کی پختہ وابستگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق عشائیے میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  عشائیے میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا،چیف آف ایئر اسٹاف، چیف آف نیول اسٹاف سمیت دیگر سول و عسکری شخصیات نے شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شرکا نے قومی قیادت کو معرکہ حق کے دوران دانشمندانہ قیادت پر خراج تحسین پیش کیا، افواج پاکستان کی جرات و قربانی کو سراہا، اور پاکستانی عوام کی استقامت و حب الوطنی کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل نے پاکستانی سائنسدانوں، انجینیئرز، اور سفارتکاروں کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا۔

Back to top button