امریکی اداکارہ کم کارڈیشین کولوٹنےوالےملزمان کو9سال بعد سزا مل گئی

فرانسیسی عدالت نے امریکی ٹی وی سپر اسٹار اور ماڈل کم کارڈیشین9سال قبل لوٹنےوالے ملزمان کو سزا سنادی۔

امریکی ٹی وی سپر اسٹار اور ماڈل کم کارڈیشی کو  کو 2016 میں لوٹنے والے مجرموں کے گروہ کو 9 سال بعد سزاسنائی۔جس پر کم کارڈیشین نے شکر ادا کیا ہے۔

ماڈل کم کارڈیشین سے لوٹ مار کرنے کے کیس کی سماعتیں اپریل سے جاری تھیں اور 23 مئی کو عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو سزائیں سنائیں۔سرکاری وکلا نے تمام ملزمان کو کم سے کم 10 سال قید کی سزا سنانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن عدالت نے تمام ملزمان کو حیران کن سزا سنادی۔

عدالت نے مرکزی ملزم کو محض 8 سال کی سزا سنائی، جس میں سے 5 سال معطل قید کی سزا سنائی۔

اسی طرح عدالت نے باقی ملزمان کو بھی قید کی معطل سزا سنادی، جس کے بعد کسی بھی ملزم کو جیل نہیں بھیجا گیا۔

Back to top button