گلگت بلتستان میں حکومت بنانےکیلئےن لیگ،پیپلزپارٹی کےاتحاد کاامکان

گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن  اور   پیپلز پارٹی کے اتحاد  سے حکومت  بننےکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا اتحاد پی ڈی ایم طرز  پر ہوسکتا ہے۔گلگت بلتستان میں وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا،گورنر مسلم لیگ ن کا ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں اتحادی حکومت  میں وزارتوں کی تقسیم کا 60/40 کا فارمولا ہوگا۔

خیال رہے کہ  وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں حکومتی ٹیم نے ایوان صدر میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور وزارت خزانہ کے حکام وزیراعظم کے ساتھ موجود تھے۔

ایوان صدر آمد پر صدرمملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کے وفد کی قیادت کی، ملاقات میں وفاقی بجٹ سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرےکی بیشتر بجٹ تجاویز سے اتفاق کرلیا ہے اور ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے بجٹ منظورکروانےکے لیےگرین سگنل دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نےگلگت بلتستان الیکشن میں کامیابی پر صدر زرداری کو مبارک باد دی اور مسکراتے ہوئےکہا کہ نوجوان بلاول نے ہم سے بہتر انتخابی مہم چلائی۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آخر بیٹا کس کا ہے!

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر بھی ملاقات میں شریک ہوئے، ملاقات میں آزادکشمیر کی حالیہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Back to top button