عامرخان کی فلم لگان کے 25سال مکمل ہو گئے

بالی ووڈ کی تاریخ ساز فلم ’لگان‘ اپنی ریلیز کے 25 سال مکمل کرنے جا رہی ہے، اور اس یادگار موقع پر اداکار عامر خان ایک خاص تقریب کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جشن محض فلمی ستاروں کی ملاقات تک محدود نہیں ہوگا بلکہ فلم کی تیاری میں کردار ادا کرنے والے ہر فرد کو اس کا حصہ بنایا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق 12 جون کو ’لگان‘ کو خصوصی طور پر دوبارہ سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا، جبکہ اگلے روز 13 جون کو ممبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں فلم کی پوری ٹیم کے اعزاز میں ایک بڑی تقریب منعقد کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تقریب میں صرف مرکزی اور معاون اداکار ہی نہیں بلکہ تکنیکی عملے، یونٹ ممبران اور فلم کی تیاری میں حصہ لینے والے دیگر افراد کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
اس منفرد ری یونین کا مقصد ان تمام لوگوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے ’لگان‘ کو کامیابی کی بلندیوں تک پہنچانے میں کردار ادا کیا۔
