6گھنٹےسےکم سونےسےجسم پرکیااثرات مرتب ہوتے ہیں؟

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ روزانہ 6گھنٹے سےکم ہونے سےنیند کی کمی سے منفی جذبات بڑھتے ہیں جس کا نتیجہ چڑچڑے پن کی شکل میں نکلتا ہے جبکہ دفتر کے اندر بھی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔
بے خواب راتوں کے نتیجے میں چڑچڑے پن اور جذباتی پن کی شکایت عام ہوجاتی ہے۔
نیند کی کمی کے شکار افراد کو اکثر سر درد کا سامنا بھی ہوتا ہے۔ نیند کی کمی سے دماغ کی تکلیف برداشت کرنے کی صلاحیت گھٹ جاتی ہے، تناؤ کا باعث بننے والے ہارمون کی سطح بڑھتی ہے جبکہ خون کا بہاؤ متاثر ہوتا ہے جس کے نتیجے میں سر درد یا مائیگرین کا سامنا ہوتا ہے۔نیند کی کمی سے جسمانی وزن میں اضافے کا خطرہ بڑھتا ہے۔
تحقیقی رپورٹس کے مطابق نیند کی کمی سے بھوک اور کھانے کی خواہش میں اضافہ ہوتا ہے جس سے جسمانی وزن میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 6 گھنٹے سے کم وقت کی نیند سے موٹاپے کا خطرہ 30 فیصد بڑھ جاتا ہے۔
