آخری بال تک لڑنا کامیابی کی ضمانت ہے،محسن نقوی کے کھلاڑیوں کو مشورے
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ آخری بال تک لڑنا کامیابی کی ضمانت ہے۔
آسٹریلیا روانگی سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے وائٹ بال کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان آغا نےلاہور میں ملاقات کی۔
محمد رضوان ،سلمان علی کیلئے نیک خواہشات کااظہار
محسن نقوی نے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا نے بھرپور اعتماد کرنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ محمد رضوان کی قیادت میں پاکستان ٹیم دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
فخر زمان نے اپنے پلیئر ایجنٹ سے راہیں جدا کر لیں
وائٹ بال ٹیم کی قیادت رضوان کیلئےاعزازہے،محسن نقوی
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وائٹ بال ٹیم کی قیادت رضوان کیلئے اعزاز ہے، آسٹریلیا اور زمبابوے سیریز میں قوم کو آپ کی قیادت میں ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔ پاکستان ٹیم میں باصلاحیت پروفیشنلز ہیں، آسٹریلیا اور زمبابوے میں اچھی کارکردگی کی امید ہے۔متحد ہو کر کھیلنا اور آخری بال تک لڑنا کامیابی کی ضمانت ہے، ٹیم اگر ٹیم بن کر پرفارم کریں گے تو کوئی آپ کو ہرا نہیں سکتا۔
محمد رضوان نے کہا کہ دورۂ آسٹریلیا و زمبابوے کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے شاہین آفریدی، نسیم شاہ، بابر اعظم اور حارث رؤف سمیت پاکستان کے اسکواڈ میں شامل 7 ارکان میلبرن پہنچ گئے۔
دوسرے مرحلے میں پاکستان اسکواڈ کے دیگر ارکان آج رات کراچی سے آسٹریلیا کیلئے روانہ ہوں گے، ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور بھی اسکواڈ کے ہمراہ روانہ ہونگے۔
خیال رہے کہ پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 4 نومبر سے ہوگا۔