نوجوانوں کو بااختیار بنا کرمستقبل بہتر بنا سکتے ہیں،شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا مقصد ایک ہی ہے، ہم نوجوانوں کو بااختیار بنا کر اپنا مستقبل بہتر بنا سکتے ہیں۔

وزیراعظم سعودی عرب پہنچ گئے

شہباز شریف انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے جہاں ان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ وزیراعظم نے کانفرنس کے انعقاد پر سعودی فرماں روا اور ولی عہد کومبارکباد پیش کی ہے۔ وزیرِاعظم ریاض میں غزہ اور فلسطین میں نہتے فلسطینیوں کی آواز بھی بنے۔

سپریم کورٹ بار کے انتخابات:عاصمہ جہانگیر کے صدارتی امیدوارنے میدان مار لیا

فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو سمٹ کانفرنس سے خطاب

ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف نے  فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو سمٹ سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد پر سعودی فرماں روا اور ولی عہد کومبارکباد پیش کرتا ہوں، شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورولی عہدمحمد بن سلمان کا ترقی سے متعلق وژن قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان حقیقی معنوں میں نوجوانوں کی کثیر تعداد سے مالا مال ہے جو ہمارے بہتر مستقبل کی عکاسی کرتے ہیں۔

نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم فراہم کرنا ذمہ داری ہے،وزیراعظم

شہبازشریف نے کہا کہ  مستقبل کے حصول کو دیکھتے ہوئے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم، ٹیکنالوجی فراہم کریں۔ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت نے صنعتوں، معشیت اور معاشرے میں انقلاب برپاکردیا ہے، پاکستان نہ صرف مصنوعی ذہانت کو اپنا رہا ہے بلکہ ہم اس میں مہارت حاصل کرنے کے حوالے سے کام کررہے ہیں اور نوجوانوں کو ٹریننگ فراہم کررہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے غلط معلومات کے جنگ، موسمیاتی تبدیلی سے تبدیلی لانے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم تعلیمی اصلاحات اور ہنرمندافرادی قوت کی ترقی پر کام کرکے ٹیکنالوجی سے لیس نسل کو پروان چڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

دانش سکول معیاری تعلیم دے رہے ہیں،شہباز

سعودی عرب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دانش اسکولز منصوبے کے ذریعے وسائل سے محروم طلبہ کو معیاری تعلیم دے رہے ہیں، یہ منصوبہ ایک کامیاب پروگرام ہے، تعلیم کے ذریعے ہی انسان اور اقوام ترقی کرسکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صحت انسانی ترقی کی بنیاد ہے اور پاکستان میں اس وقت 2 لاکھ 75 ہزار رجسٹرڈ ڈاکٹرز موجود ہیں، پاکستانی نوجوان صحت کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے جدید مسائل کو حل کررہے ہیں، صحت کے شعبے میں بھی پاکستانی اداروں کی نمایاں خدمات ہیں۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک آج کے دور میں مسائل کا انفرادی طور پر مقابلہ نہیں کرسکتا اور نہ ہی کوئی ملک کسی دوسرے ملک کی مدد کے بغیر ترقی حاصل نہیں کرسکتا، خوشحالی کی مشترکہ منزل کے لیے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان تمام اہداف کا حصول اس وقت تک ممکن نہیں جب تک غزہ میں امن قائم نہیں ہوتا، اس کے بغیر دنیا میں خوشحالی ممکن نہیں ہوگی۔وزیرِاعظم نے عالمی ترقی کیلئے غزہ وفلسطین میں ظلم وستم کے خاتمے کو لازمی قرار دیا۔

غزہ اور فسلطین کے نہتے مسلمان بہن بھائیوں کے حق میں آواز اٹھانے پرپورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

خیال رہے کہ دوست ممالک سے روابط مزید مضبوط بنانے کا مشن لیے وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں، جہاں ڈپٹی گورنر ریاض محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا جبکہ پاکستانی سفیر احمد فاروق نے بھی وفد کا خیر مقدم کیا۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر نجکاری عبدالعلیم خان، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، وزیر تجارت جام کمال بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔

Back to top button