حکومت کو وارننگ ہے عمران خان کی کوئی شکایت آئی تو پورا ملک بند کر دیں گے : علی امین گنڈاپور
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے عمران خان کے ساتھ بدترین رویہ اختیار کیا ہوا ہے اور انہیں جیل میں سہولتیں نہیں دی جا رہیں۔ اب عمران خان سےمتعلق مزید کوئی شکایات ملی تو پورا ملک بند کردیں گے۔
علی امین گنڈاپور کا کہناتھا کہ علیمہ خان کی عمران خان سے ملاقات کے بعد ہمیں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی جانب سے عمران خان کےساتھ جو رویہ اختیار کیاہوا ہے،اس بارے میں پتہ چلا۔
عمران خان کے سیل کی بجلی بند کی گئی
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نےکہا کہ عمران خان کے سیل کی بجلی بند کی گئی اور اب بھی کی جاتی ہے،جیل کےاندر حقوق نہیں دیے جا رہے ہیں،انہیں ایکسرسائز نہیں کرنے دی جا رہی، کھانے سےمتعلق بھی شکایات ہیں۔
علی امین گنڈاپور کاکہنا تھا کہ میں آپ کو وارننگ دےرہا ہوں،اگر اس کے بعد اس طرح کی کوئی شکایت ہمیں آئی یا پھر عمران خان کےملاقاتوں پر پابندی سے متعلق کوئی بات سننےکو ملی تو دن تو آپ ویسےہی اپنے گن رہے ہیں،ہم بھی آپ کےدن گننا شروع کردیں گے اور پورا ملک بند کردیں گے۔
پشاور ہائی کورٹ: بشری بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور
پاکستان کو بند کرنے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ میں پوری قوم سےکہتا ہوں کہ وہ تیار رہے،ہم نے پورے پاکستان کو بند کرنے کا فیصلہ کیا جس کے ذریعے ہم ان مینڈیٹ چور حکومت سے جان چھڑائیں گے۔
انہوں نےکہا کہ اسلام آباد کےڈی چوک کےبعد اگلا مرحلہ صرف ایک ہے اور اس سے آپ کو بھاگنے کا موقع بھی نہیں ملےگا،ہماری لیڈر شپ اور کارکنان ہمیشہ پر امن رہےہیں لیکن آپ ہمیں مجبور نہ کریں،ہم چاہتے ہیں کہ آپ کےساتھ وہ کیا جائےجس کے آپ حقدار ہیں۔
علی امین گنڈاپور کا کہناتھا کہ ہماری پارٹی کےاندر جن لوگوں نے عمران خان سے غداری کی ہےاور یہ بزدلی کےبعد فلاسفر بن کر سوشل میڈیا اور میڈیا پر بیٹھے رہتےہیں،ان لوگوں کے بارےمیں تاریخ میں ایک لفظ ہے وہ ہے غدار۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےکہا کہ ان لوگوں نے غداری کی ہے، چاہے وہ بزدلی کی وجہ سے کی ہو یا پھر پیسے لےکر بکے ہوں۔
ان کا کہناتھا کہ ہماری پارٹی میں وہ لوگ آ چکے ہیں جو بہادر ہیں، نظریے کےساتھ کھڑے ہیں اور یہ پارٹی کا اثاثہ ہیں، ان شاللہ ان حالات میں جو لوگ سامنے آرہے ہیں، یہی ہماری لیڈر شپ ہے۔
انہوں نےکہا کہ انہیں لوگوں نے اس پارٹی کو سنبھالناہے،ان لوگوں نےہی پارٹی کو ٹیک اوور کرنا ہے،ہمیں غداروں کی کوئی ضرورت نہیں ہے،ہم لوگ ملکر اپنی تحریک،نظریہ اور اپنے مقصد کے ساتھ جس طرح کھڑے ہیں، کھڑے رہیں گے اور وقت دور نہیں جب ہمیں اپنی منزل ملےگی۔