ٹی وی پروگرام میں فردوس جمال جیسے سینیئر اداکار سے پرانی باتیں اگلوائی گئیں : بشریٰ انصاری
سینیئر ورسٹائل اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ چند ہفتے قبل ایک ٹی وی پروگرام میں سینیئر اداکار فردوس جمال سے پرانی باتیں اگلوائی گئیں۔ اگر فردوس جمال نے ماضی میں غلطی سے کوئی بات کہہ دی تھی تو لازمی نہیں تھاکہ اسی بات کو دوبارہ دہرایا جاتا۔
ایک انٹرویو میں سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہاکہ چند ہفتے قبل ایک ٹی وی پروگرام میں فردوس جمال جیسے سینیئر اداکار سے پرانی باتیں اگلوائی گئیں۔انہوں نے فردوس جمال کا نام لیےبغیر کہاکہ وہ انتہائی شاندار اور سینیئر اداکار ہیں،انہوں نےبہت ہی اچھا کام کیا ہوا ہے لیکن ٹی وی پروگرام میں ان سےپرانی باتیں اگلوائی گئیں۔
اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ اگر فردوس جمال نے ماضی میں غلطی سے کوئی بات کہہ دی تھی تو لازمی نہیں تھاکہ اسی بات کو دوبارہ دہرایا جاتا۔
بشریٰ انصاری نے کہاکہ فردوس جمال سےپرانی بات اگلوائی گئی تاکہ لوگ اس بات کو مزید اچھالیں اور ہنگامہ بنے۔
یاد رہے کہ سینئر اداکار فردوس جمال نے اگست میں ایک ٹی وی پروگرام میں میزبان کےسوال پر ایک بار پھر ماہرہ خان اور ہمایوں سعید پر کھل کر تنقید کی تھی۔پروگرام کےدوران فردوس جمال نے کہاتھا کہ ماہرہ خان عمر رسیدہ ہوچکی ہیں،اب اگر وہ کسی کو خوبصورت نظر آتی ہیں تو اس میں ان کاکوئی قصور نہیں، انہیں ہیروئن نہیں بلکہ دوسرےکرداروں میں آنا چاہیے۔
اسی طرح انہوں نے ہمایوں سعید سےمتعلق پوچھےگئے سوال پر انہیں ڈاکو قراردیا تھا اور کہاتھا کہ وہ اپنے وسائل استعمال کرکے خود سے اچھے اداکاروں کو آگے آنے نہیں دیتے۔فردوس جمال کو جب بتایاگیا کہ ہمایوں سعید ملک کے سب سے زیادہ معاوضہ لینےوالے اداکار ہیں تو اس پر انہوں نےکہا کہ پیسے تو طوائف بھی لیتی ہیں۔
فوادخان کی بالی وڈ فلم کی پہلی جھلک جاری