7سال بعد گلگت میں پولیو کاپہلا کیس رپورٹ ہوگیا

گلگت بلتستان میں 7 سال بعد پہلا پولیو کا کیس سامنے آگیا ہے۔ دیامر میں 23 ماہ کا بچہ پولیو وائرس سے متاثر پایاگیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ کیس جے بی کے ضلع دیامر میں رپورٹ ہوا ہے۔ قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے بھی بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی ہے۔
واضح رہے کہ یہ کیس گلگت بلتستان میں 7 سال بعد پہلی بار پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہے۔
پاکستان میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ حکام نے بھی بتایا کہ رواں سال 2025 میں اب تک پولیو کے 11 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
