چیٹ جی پی ٹی سے مدد پرامریکی وکیل پربھاری جرمانہ عائد

چیٹ جی پی ٹی سے مدد لینا امریکی وکیل کو مہنگا پڑ گیا۔ عدالت میں ایسے مقدمے کا حوالہ پیش کردیا جس کا حقیقت میں کوئی وجود ہی نہیں تھا۔عدالت نے بھارتی جرمانہ عائد کردیا۔

مصنوعی ذہانت پر آنکھیں بند کر کے اعتبار نہ کیجیے ورنہ ممکن ہے، امریکی ریاست، اتہا کے ممتاز وکیل، رچرڈ بیڈنر کی طرح مشکل میں پھنس جائیں۔ موصوف نے ایک مقدمے کے سلسلے میں چیٹ جی پی ٹی سے مدد لی اور اپنا جواب مکمل کرکے ریاستی کورٹ آف اپیلز میں پیش کیا۔ فریق مخالف کے وکیل نے جواب پڑھا تو اس میں کئی غلطیاں پائیں۔ سنگین غلطی یہ تھی کہ جناب جی پی ٹی نے حوالہ دینے کی خاطر اپنی طرف سے ایک مقدمے کا فیصلہ گھڑ لیا۔

کیس و فیصلے کا کوئی وجود نہ تھا۔غلطیاں قدرتاً عدالت کو ناگوار گذریں۔اس نے کہا’’مقدمہ لڑنے کی تیاری میں جی پی ٹی سے مدد لینا جائز مگر یہ وکیل کی ذمے داری کہ وہ معلومات کی جانچ پرکھ کرے جس میں رچرڈ بیڈنرناکام رہے۔‘‘

Back to top button