قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 5 جون کو طلب

قومی اقتصادی کونسل5جون کو آئندہ مالی سال کیلئے 3795 ارب روپے کے لگ بھگ مالیت کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی۔

 پنجاب کیلئے آئندہ سال 1188 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور ہوسکتا ہے، آئندہ مالی سال سندھ کیلئے 887 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور ہوسکتا ہے۔

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 5 جون کو وزیراعظم کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔ اجلاس میں وزرائے اعلیٰ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان بھی شریک ہوں گے۔

وزیرخزانہ محمداورنگزیب این ای سی کے اجلاس میں بجٹ پر وزیراعظم شہبازشریف کو بریفنگ دیں گے، قومی اقتصادی کونسل میں آئندہ بجٹ کیلئے خدوخال کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ نیشنل اکنامک کونسل آئندہ مالی سال کیلئے 3795 ارب ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی، پنجاب کیلئے آئندہ سال 1188 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور ہوسکتا ہے، آئندہ مالی سال سندھ کیلئے 887 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور ہو سکتا ہے۔

وزرات خزانہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کیلئے آئندہ سال کا 440 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور ہوگا، بلوچستان کے لیے 280 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور ہوسکتا ہے، ترقیاتی بجٹ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شراکت داری کی منظوری ہوگی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل اکنامک کونسل پانچ سالہ منصوبہ بندی کی بھی منظوری دے گی، آئندہ مالی سال کیلئے 4.2 فیصد جی ڈی پی گروتھ کی منظوری دی جائے گی اس کے علاوہ اگلے مالی سال کیلئے زرعی شعبے کی گروتھ کا ہدف 4.5 فیصدرکھنے کی تجویز ہے۔

Back to top button