بیلاروس کےوزیرخارجہ وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

بیلاروس کے وزیر خارجہ 68 رکنی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےوفد کا استقبال کیا۔

وفد میں بیلاروس کےخارجہ کے علاوہ توانائی، صنعت، مواصلات، قدرتی وسائل، ہنگامی حالات کے وزرا اورچیئرمین ملٹری انڈسٹری کمیٹی شامل ہیں۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق وفد میں بیلاروس کی43 بڑی کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔

وزیر داخلہ نے بیلاروس کےوزیرخارجہ میکسم ریجنکوف اوروزیرتوانائی سے ملاقات کی۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا کہ وفد کو اسلام آباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ پاکستان کی حکومت اورعوام بیلاروس کےصدر الیگزینڈر لوکا شینکو کی کل آمد کے منتظر ہیں۔انہوں نےمزید کہا کہ بیلاروس کے صدر کا دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانےمیں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

محسن نقوی نےکہا کہ پاکستان بیلاروس کےساتھ تعلقات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے۔پاکستان بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو مختلف شعبوں میں آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دورے سےدونوں ممالک کےدرمیان صنعت، تجارت اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ ملےگا۔

دریں اثنا دفتر خارجہ کی ترجمان نےکہا وزیر داخلہ محسن نقوی نےبیلاروس کے وفد کااستقبال کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ شفقت علی خان اور بیلاروس میں پاکستانی سفیر سجاد حیدر خان بھی موجود تھے۔

Back to top button